7 نومبر 2016 - 09:34
دمشق کے اطراف سے وہابی دہشتگردوں کے قبضہ سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

شامی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے اطراف سے وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے اطراف سے وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے خان الشیخ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ شامی فورسز نے اس علاقہ میں ہتھیار بنانے والی ایک فیکٹری پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار بنائے جارہے تھے۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، قطر اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169